Published On: Sat, Nov 23rd, 2013

برطانیہ میں ایکس باکس ون وڈیو گیم کا شاندار لاونچ

X-BOXامریکا میں ایکس باکس ون وڈیو گیم کی شاندار کامیابی کے بعد وڈیو گیم برطانیہ میں بھی لاونچ کردیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سمیت زومبیز بھی ایکس باکس خریدنے پہنچے۔

برطانیہ میں گیمز کے دیوانوں کے ایک اچھی خبر ہے کہ امریکا کے بعد اب لندن میں بھی مائیکروسافٹ نے نیا گیمنگ کنسول ایکس باکس ون متعارف کرادیا، اس خبر کو سنتے ہی لندن میں ایکس باکس گیم خریدنے لوگ پہنچے تو معلوم ہوا وہاں زومبیز کا قبضہ ہے، انہیں کیا خبر تھی بھوت اور چڑیلیں بھی ایسی دیوانی ہوں گی کہ ایکس باکس کی لائنچنگ میں آن وارد ہوجائیں گی۔

مگر انھوں نے شائقین کو ڈرانے کے بجائے ناچ ناچ کر سماں رنگین کردیا، گیم کھیلنے کے دیوانوں کیلئے اس وڈیو گیم میں تفریح مہیا کرنے کا پورا سامان موجود ہے، تب ہی ایکس باکس ون کو انٹرٹینمنٹ حب قرار دیا گیا ہے، اسمیں گیمز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی وژن پروگرام اور انٹرنیٹ براؤزنگ بھی کرسکتے ہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>