Published On: Mon, Aug 12th, 2013

گوگل کابزنس بری طرح متاثرہونیکاخدشہ گوگل، کے سربراہان کی اوباما سے ملاقات

Share This

Apple-Google Meet With Obamaواشنگٹن…ایپل،گوگل،ایٹی اینڈٹی کے سربراہوں سے اوباما کی ملاقات،رپورٹ امریکی صدرباراک اوباما سے ایپل،گوگل اورایٹی اینڈٹی سمیت امریکی ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کمپنیوں کے سربراہوں نے ملاقات کی ہے،جس میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے نگرانی کے پروگرام کووسیع کرنے کابھانڈاپھوٹنے پراپنے کاروبارکے متاثر ہونے کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے۔ ایک امریکی ویب سائٹ پولی ٹیکو نے ذرائع سے کہاہے کہ وائٹ ہاوٴس میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی نہ تومیڈیاکوہوالگنے دی گئی نہ بعدمیں کچھ بتایاگیا۔پولی ٹیکو کے مطابق اوباما انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اجلاس کا مقصدعام شہریوں کے انٹرنیٹ ڈیٹا اور فون کالوں کی نگرانی کے پروگرام پر انٹرنیٹ ماہرین اور متعلقہ فریقوں کو اعتماد میں لینا اور ڈیجیٹل دور میں شخصی آزادیوں کو متاثر کیے بغیر قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پالیسی تشکیل دینا ہے۔تاہم سیلیکون ویلی میں قائم کمپنیوں کوتشویش ہے کہ شہریوں کے ڈیٹاتک رسائی کی اجازت سے ان کی کاروباری ساکھ متاثرہوسکتی ہے۔اوربیرون ملک ان کاکاروبارخطرے میں پڑسکتاہے۔فیس بک ،مائیکروسافٹ اورگوگل کابزنس بھی بری طرح متاثرہونیکاخدشہ ہے۔امریکی کمپنیوں کوغیرملکی کمپنیوں سے پبلک ریلیشن کامسئلہ ہوگا۔ایک اندازے کے مطابق کمپیوٹنگ کمپنیوں کوڈیٹا رازداری میں نہ رکھنے پرکروڑوں ڈالرکانقصان ہوسکتاہے۔جبکہ اوباما انتظامیہ نے نگرانی کے پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>