Published On: Mon, Aug 26th, 2013

افغان صدر حامد کرزئی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

imagesافغانستان کے صدر حامد کرزئی آج ( پیر کو) ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اعظم نواز شریف سے دوطرفہ تعلقات افغان مفاہمتی عمل اور علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔پاکستان مخالف بیانات اور پاک افغان تناو کے تناظر میں اس دورے کی کیا اہمیت ہے۔ پاکستان اور افغانستان باہمی اعتماد کی بجائے الزامات کی زد میں رہتے ہیں۔ دونوں ممالک عدام استحکام پیدا کرنے کے لیے ایک دوسرے کی سرزمین استعمال ہونے کی شکایت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر کرزئی کو باہمی اعتماد میں اضافے کے لیے دعوت دی ہے۔ افغانستان کی وجہ سے پاکستان نے گذشتہ تین دہائیوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔ لیکن کابل سے پاکستان مخالف بیانات اور مطلوبہ دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی اسلام ایباد کے لیے باعث تشویش ہے افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے پاکستان پہلے ہی متعدد طالبان رہنماوں کو رہا کر چکا ہے۔ صدر کرزئی کی پرزور اصرار پر ملا برادر غنی کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان ملکرعالمی تجارت کے کوریڈور کے طور اپنے عوام کو ترقی دے سکتے ہیں۔باہمی شکایات کا ازالہ مل بیٹھ کر ہی کیا جاتا ہے اور یہی صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کی اہمیت ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>