Published On: Thu, Oct 24th, 2013

ڈرون حملے پاکستانی قوم کی حفاظت کیلئے کئے جاتے ہیں،امریکا

international news 07امریکی محکمہ خارجہ ڈرون حملوں کے دفاع کیلئے سرگرم ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی قوم کی حفاظت کیلئے کئے جاتے ہیں۔ نواز اوباما ملاقات جاری تھی کہ امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کا بیان جاری کردیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی حکام کو بھی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کا انتظار تھا۔ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملے پاکستانی عوام کی حفاظت کے لیے ہیں۔ اسامہ تک انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے رسائی حاصل کی ۔ دس سال میں چالیس ہزار پاکستانی دہشتگردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا اور پاکستان کومشترکہ دشمن کا سامنا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>