Published On: Sat, Oct 12th, 2013

امریکا نے طالبان رہنما لطیف محسود کی گرفتاری کی تصدیق کردی

world 06امریکا نے کابل سے تحریک طالبان پاکستان کے رہنما لطیف محسود کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ لطیف محسود کو امریکا نے افغان فورسز کی حراست سے اپنے قبضے میں لیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فورسز نے کابل میں ملٹری آپریشن کے دوران پاکستانی طالبان رہنما کو گرفتارکیا ہے۔۔محکمہ خارجہ نے لطیف محسود کی گرفتاری سے متعلق مزید معلومات دینے سے گریز کیا۔ امریکی فوج نے جمعرات کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما لطیف محسود کو افغان فوج کی تحویل سے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے تو ان سے ملاقات میں حامد کرزئی نے طالبان رہنما لطیف محسود کو افغان فورسز سے چھڑا کر امریکی فورسز کی تحویل میں لینے کی شدید مذمت کی۔ افغان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اعلیٰ سطح میں بھی اٹھایا جائے گا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>