Published On: Thu, Jun 27th, 2013

طالبان کے ساتھ مذاکرات صرف افغان حکومت کی قیادت میں ہی ہوں گے، حامد کرزئی

Hamid-karzai-کابل: پاکستان اور افغانستان کے لئے امریكا کے خصوصی نمائندے جیمز ڈوبینز افغان صدر حامد كرزئی كو قطر میں طالبان كا سیاسی دفتر كھولنے پر اعتماد میں نہ لینے كے مسئلے پر منانے میں ناكام ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیمز ڈوبنز نے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا تاہم حامد کرزئی نے دو ٹوک الفاظ میں ان پر واضح کیا كہ طالبان كے ساتھ مذاكرات صرف اور صرف افغان حكومت كی قیادت میں ہی ہوں گے اور اگر امریكا نے طالبان سے براہ راست مذاكرات كئے تو ہم اسے تسلیم نہیں كریں گے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ امریکا افغانستان میں امن کوششوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں طالبان کے دفتر کو کونصل خانے کی حیثیت دی جارہی ہے جس سے امن کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہےf

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>