Published On: Thu, Oct 3rd, 2013

تہران: ایران کے سائبر وار کمانڈر مجتٰبی احمدی قتل

world news 03ایران کے سائبر وار کمانڈر مجتٰبی احمدی کو قتل کردیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ مجتبی احمد کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے۔

مجتبی احمدی ایران کے سائبر وار کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ مجتبی احمدی پانچ روز سے لا پتہ تھے ان کی لاش تہران کے شمال مغربی حصے سے برآمد ہوئی۔ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دو ہزار سات سے اب تک ایران کے جوہری پروگرام کے پانچ اہم سائنسدانوں سمیت بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ کو قتل کیا گیا۔ ایران نے ان ہلاکتوں میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>