Published On: Wed, Oct 2nd, 2013

پاکستان سے تعلقات معمول پر آرہے ہیں ،منموہن سنگھ

manmohan-singhبھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات معمول پر آرہے ہیں، دونوں ممالک لائن آف کنٹرول پر امن چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق تمام باتیں درست کہی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے سب سے پہلے لائن آف کنٹرول کی کشیدگی کو قابو کرنا ہوگا۔

منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر فائر بندی کیلئے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے وہ نواز شریف کے مشن میں کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>