Published On: Tue, Sep 17th, 2013

امریکی نیول ہیڈکوارٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ، 4 ہلاک اور متعدد زخمی

world 02نیول حکام کے مطابق امریکی نیول ہیڈ کوارٹر میں علی الصبح مسلح افراد نے تین فائر کئے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کے مطابق تینوں مسلح شخص اس وقت نیول بیس میں موجود ہیں۔ جس میں سے ایک پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں زخمی ہوا ہے۔
حکام نے سرچ آپریشن کیلئے امریکی حساس ادارے کے اہلکار بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ امریکی بحریہ کے ترجمان کے مطابق مسلح شخص کی صحیح تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ واقعے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے روک دیا گیا تھا، جسے معمول کے مطابق کھول دیا گیا ہے۔امریکی صدرکی بحریہ،ایف بی آئی اورمقامی انتظامیہ کووائٹ ہاؤس سےرابطےمیں رہنےکی ہدایت جاری۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>