Published On: Mon, Sep 9th, 2013

افغان صوبےکنڑمیں نیٹوکافضائی حملہ،عورتوں بچوں سمیت15افراد ہلاک

worldافغانستان کے مشرقی صوبے میں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان صوبہ کنڑ کے پولیس سربراہ عبدالحبیب سید خیلی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کی شام نیٹو طیاروں نے فضائی حملے میں ایک ٹرک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں کچھ افراد سوار تھے۔ پولیس سربراہ کے مطابق بعض ذرائع اسے ڈرون حملہ قرار دے رہے ہیں، تاہم نیٹو کی ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ یہ ایک درست نشانہ پر فضائی حملہ تھا جس میں دشمن فورسز کے دس افراد ہلاک ہوئے۔ نیٹو ترجمان نے افغان حکام کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>