Published On: Thu, Sep 5th, 2013

امریکی پابندیاں مسترد، ایران سے تیل کی درآمد جاری رہے گی، بھارت

indina-flagبھارت نے ایران سے تیل کی درآمد روکنے سے متعلق امریکی دباؤ مسترد کرتے واضح کیا ہے کہ بھارت ایران کیخلاف امریکا کی یکطرفہ غیرقانونی پابندیوں پرعمل نہیں کرے گا۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ہم ایران پرلگائی گئی امریکی پابندیوںکی مخالفت کرتے ہیں اوربھارت ایران سے تیل کی درآمدجاری رکھے گا،بھارتی حکومت خود کو مغرب کی پابندیوں کے عمل کی پابندنہیں سمجھتی ۔بھارت صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا پابند ہے اورکسی بھی دوسرے فریق کے دبائومیں نہیں آئے گا۔بھارتی وزیرخارجہ کابیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب بھارت کے کئی رہنمائوں نے ایران سے تیل کی درآمد بڑھانے پر زور دیا ہے، بھارت ایران سے تیل درآمدکرنے والاایک بڑا ملک ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>