Published On: Fri, Aug 30th, 2013

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

Share This

forest-fire13 دن بعد بھی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ کیلیفورنیا کے سب سے بڑے نیشنل پارک کے نواحی جنگلات میں 17 اگست کو لگنے والی آگ نے قریباً دو لاکھ ایکڑ علاقے کو متاثر کیا۔ اسے اب امریکی تاریخ کی چھٹی بڑی آگ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ آگ اب پارک کے قریب واقع رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے جہاں 12 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہیں پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے۔ چار ہزار کے قریب فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ موسم خشک اور گرم ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانا انتہائی مشکل ہے، لیکن وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>