Published On: Wed, Aug 28th, 2013

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

download سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمی کاتین رکنی بینچ عدالت عظمی کی جانب سے جاری کیے گئے توہین عدالت کے نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔دوسری جانب عمران خان نے منگل کو توہین عدالت کیس میں نیا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،کہتے ہیں شرمناک کا لفظ پوری عدلیہ کے لیے نہیں بلکہ ریٹرننگ افسران کے لیے استعمال کیا تھا۔تحریک انصاف کے چیئر مین کا اکیس صفحات پر مشتمل جواب ان کے وکیل حامد خان نے جمع کرایا۔عمران خان نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسروں کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔ریٹرننگ افسران کے کام پر تبصرہ کرنے سے توہین عدالت لاگو نہیں ہوتی۔انہوں نے شرمناک کا لفظ پوری عدلیہ کے لیے نہیں بلکہ ریٹرننگ افسران کے لیے استعمال کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عدالت کو کبھی سکینڈلائز کرنے یا کسی جج کی تضحیک یا توہین کی کوشش نہیں کی۔انہوں نے عدالت سے چھبیس جولائی کو جاری کیا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے کی استدعا کی،سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>