Published On: Fri, Aug 23rd, 2013

وکی لیکس کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی فوجی جنس تبدیلی کا خواہاں

Bradley-Manningوکی لیکس کوخفیہ معلومات فراہم کرنے پر35سال کی سزاپانے والے امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے ہارمون تھراپی کے ذریعے جنس کی تبدیلی کی خواہش کااظہارکردیا۔ بی بی سی کے مطابق این بی سی ٹی وی پرایک پروگرام میں25سالہ امریکی فوجی بریڈلے میننگ نے کہاکہ بنیادی طورپرمیں ایک عورت ہوں اورمیرانام چیلیسامیننگ ہے، بچپن سے اپنے خیالات میں نسوانی عنصرمحسوس کرتاتھا،میں چاہتا ہوںکومجھے آئندہ کے ایک عورت کے طورپرپہنچاناجائے اورچیلیسامیننگ کے نام سے ہی پکاراجائے۔ بریڈلے کے وکیل ڈیوڈکومبس نے کہاہے کہ ان کاموکل اپنی جنس کی تبدیلی چاہتاہے اس مطالبے کے پیچھے کوئی پوشیدہ عوامل نہیں ہیں ،اگربریڈلے کوہامون تھراپی کی اجازت نہیں دی گئی وہ اس کے لیے قانونی چارہ جوئی کرنے کابھی ارادہ رکھتے ہیں۔ بریڈلے میننگ کے وکیل ڈیوڈکومبس نے امریکی صدربارک اوباماسے اپنے موکل کومعاف کرنے کی اپیل بھی کردی ہے اورموقف اختیارکیاہے کہ ان کاموکل ایک بہادرامریکی ہے جو خاموش نہیں رہناچاہتے تھے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>