Published On: Tue, Jun 25th, 2013

عراق، خودکش حملے اور کار بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک

Iraq-blasts1بغداد: عراق میں خود کش حملے اور کار بم دھماکوں میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خودکش حملہ کرکوک کے مغربی قصبہ ریاض میں ایک پولیس وین پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور14 زخمی ہوگئے، وین پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر کھڑی تھی ، زخمیوں میں مقامی پولیس کا سربراہ منظر احمد بھی شامل ہے۔اسی طرح ایک مارٹر حملہ قصبہ علاوی کے نواح میں کیا گیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے، شیعہ ترکمن کے علاقے طوز خرماطو میں 2 کار بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، عراق میں سنی شیعہ فرقہ وارانہ تشدد کی نئی لہر اس سال کے آغاز سے جاری ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>