Published On: Wed, Aug 21st, 2013

سوئیڈش خواتین نے مسلمان خواتین سے اظہاریکجہتی کیلئےاپنی حجاب والی تصاویرانٹرنیٹ پرشائع کردیں

Hijabاسٹاک ہوم: سوئیڈن میں سیکڑوں خواتین نے چند رورز قبل ایک مسلمان عورت کو حجاب پہننے پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی حجاب والی تصاویرانٹر نیٹ پر شائع کر دیں۔ سوئیڈن کی سیکڑوں خواتین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی حجاب والی تصاویر لگا کر مسلمان خواتین سے اظہار یکجہتی کا مظا ہرہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ سویڈن میں مسلمانوں کے خلاف متعصب کارروائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جسے روکنے کے لئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ملک میں مسلمان خواتین کی زندگیاں محفوظ اور انہیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوں۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو سوئیڈن کے علاقے فارسٹا میں ایک شخص نے اسکارف پہنی ایک مسلمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، واقعے پر مقامی میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے مذمت کی گئی اور مسلمان خواتین پر حملے کو ایک متعصبانہ کارروائی قرار دیا گیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>