Published On: Tue, Jul 30th, 2013

باہمی تعلقات کی بہتری کیلیے کرزئی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے

AFGHANISTAN-US-POLITICSکابل: افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ صدر حامد کرزئی پاکستان و افغانستان کے تعلقات میں بہتری کیلیے عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہمیں امید ہے کہ اسلام آباد کی نومنتخب حکومت دونوں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کو دوستانہ ماحول میں لے جانے کیلیے بھرپور کوششیں کرے گی۔ اتوار کو افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسیٰ زئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صدر کرزئی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی حکومت دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کا نیا باب کھولے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>