Published On: Thu, Jul 25th, 2013

سپین:مسافر ٹرین کے حادثے میں ساٹھ افراد ہلاک

Share This

spain_train_derailسپین میں حکام کے مطابق مسافر ٹرین کے حادثے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق میڈرڈ سے فیرول جانے والی ٹرین کی تمام تیرہ بوگیاں سینتیاگو ڈی کم پاسٹو شہر کے قریب الٹ گئیں۔
ٹی وی مناظر میں متاثرہ بوگیوں کے نزدیک کمبلوں میں لپٹی لاشیں پڑی ہیں اور امدادی کارکن بوگیوں کے ملبے کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپین میں گزشتہ چالیس سال کے دوران یہ ٹرین کا بدترین حادثہ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک زور دار دھماکہ سنا اور اس کے بعد ٹرین کی بوگیاں پٹری سے کئی میٹر دور جا گریں۔
علاقائی حکومت کے ایک رہنما البرٹو نیونز نے مقامی ریڈیو سٹیشن کو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں بتانا ابھی بہت جلدی ہو گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس مفروضے کے تحت چل رہے ہیں کہ ٹرین کا پٹری سے اترنا ایک حادثہ تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے پولیس کے تین سو بیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ہسپانوی وزیراعظم مرانیو راخوئی نے حادثے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا اور وہ جمعرات کو جائے حادثہ کا دورہ بھی کریں گے۔
میڈرڈ میں بی بی سی کے نامہ نگار ٹام بیرج کے مطابق ملک کے جس خطے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں جمعرات کو تعطیل تھی اور لوگ جشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
ان تقریبات میں ہزاروں عیسائی زائرین نے سینییاگو ڈی کم پاسٹو میں سینٹ جمیز کے احترام میں منعقدہ میلے میں شرکت کرنا تھی تاہم ابھی سیاحتی بورڈ نے تمام تقریبات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(بی بی سی نیو ز)

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>