Published On: Wed, Jul 24th, 2013

امریکی ناقابل اعتماد اورغیرمنطقی ہیں،آیت اللہ خامنہ ای

Share This

Ayatollah-Ali-Khamتہران: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے کہاہے کہ امریکی ناقابل اعتماداور غیرمنطقی ہیں اوربرتاؤ میں سچے نہیں ہیں، میں امریکاکے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں پرامیدنہیں۔ ایرانی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئی سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ اگرچہ میں نے گزشتہ برسوںمیں خاص موضوعات جیسے عراق کے بارے میں مذاکرات کو منع نہیں کیا تھاتاہم گزشتہ چندماہ کے دوران امریکی حکام کی جانب سے اپنائی گئی پالیسی نے دوبارہ ان کے متعلق پرامید نہ ہونے کی ضرورت کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم ہمیشہ دوسرے ممالک کے ساتھ اچھے روابط کے حامی رہے ہیں لیکن اہم بات، مخالف فریق کی شناخت اوراس کے مقاصد کو سمجھناہے بصورت دیگرنقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔انتخابات میں بھرپورعوامی موجودگی کے اثرات جلدسامنے آئیں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>