Published On: Fri, Jul 19th, 2013

نیلسن منڈیلا کی سالگرہ : اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا

Share This

nelson-mandela-640x330 (1)برسلز: جنوبی افریقہ کے انقلابی رہنما اور سابق صدر نیلسن منڈیلا کی 95 سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلیے اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس (آج) ہوگا۔ خصوصی اجلاس میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ بدھ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیلسن منڈیلا کی زندگی اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر نے کیلیے (آج)جمعرات18جولائی کو اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوگا جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ہالی وڈ اداکار جیسی جیکسن مشہور سماجی کارکن ہیری بیلافونٹ اور منڈیلا کے زندان کے ساتھی اینڈریو ملانگینی بھی شریک ہوں گے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ منڈیلا اور ان کے خاندان کے لیے یہ ایک حساس وقت ہے۔ نیلسن منڈیلا ہمت، رحم دلی اور انصاف کے عزم کی ایک مثال ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نسل پرستی اور غریب عوام کے حقوق کے لیے منڈیلا کی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>