Published On: Fri, Jul 19th, 2013

ایئرانڈیا کے 2 پائلٹس اداکارہ کو کاک پٹ میں بٹھانے پر نوکری سے برطرف

Share This

airindia-640x330بنگلور: بھارت میں ایئرانڈیا کے 2 پائلٹس کو اداکارہ کو کاک پٹ میں بٹھانے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔ طیارہ بنگلور سے حیدرآباد جا رہا تھا کہ دوران سفر دونوں پائلٹس نے ساؤتھ فلموں سے تعلق رکھنے اداکارہ کو کاک پٹ میں آبزرور کی سیٹ پر بٹھا لیا جہاں دوران پرواز آپریشنز کا مشاہدہ کرنے کے لئے آبزرورز کو بٹھایا جاتا ہے، ایئر انڈیا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے انتظامیہ کو ایک مسافر نے آگاہ کیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے دونوں پائلٹس کو برطرف کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ہی بھارتی ایئرلائن کے طیارے میں دوران پرواز دونوں پائلٹس 45 منٹس تک آرام کرتے رہے اوراس دوران جہاز کا دیگرعملہ پرواز کو کنٹرول کرتا رہا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>