Published On: Thu, Jul 18th, 2013

مقبوضہ کشمیر میں پولیس وین پر دستی بم حملے میں قیدی ہلاک، 4 پولیس اہلکار زخمی

Share This

Kashmir-640x330سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک قیدی ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار اور ایک راہگیرزخمی ہو گیا۔ پولیس وین کو حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ایک قیدی کو جیل منتقل کرنے کے لئے سری نگر کی ایک مارکیٹ سے گزر رہی تھی، پولیس کے مطابق حملے میں شکیل احمد کسانا نامی قیدی زخمی ہواجسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقامی پولیس افسرعفدالمجتبیٰ نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ حملے کے بعد ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 جون کو بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی سری نگر آمد سے قبل حملہ آوروں کی جانب سے بھارتی فوج کے دستے پر کئے گئے حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>