Published On: Sat, Jul 13th, 2013

فرانس میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Share This

train-derailed-in-france-640x330پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں ٹرین کے پٹڑی سے اترنے سے 7 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ پیرس کے مضافات میں واقع ’’بریٹگنے سر اورگے‘‘ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جس کے بعد اسٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی، ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث 4 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے، ٹرین میں 350 مسافر سوار تھے جن میں سے درجنوں حادثے میں زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>