Published On: Fri, Jul 12th, 2013

مسجدالحرام کے توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل ہوگیا

Share This

MASJID-HARAM-720x330مکۃ المکرمہ: مسجدالحرام کے جاری توسیعی منصوبے کا ایک حصہ مکمل کرلیا گیا جس کے بعد خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے نوتعمیر حصے کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا ہے تا کہ رمضان المبارک کے دوران معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مزید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حرم کے توسیعی منصوبے کے تحت اب تک مسجد حرم کا گراؤنڈ ، فرسٹ، میزانائن منازل، بیرونی شمالی، مغربی اور جنوبی صحنوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ جگہیں معتمرین کے لیے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں بیت الخلا اورمسجد الحرام کی چند دیگر منزلوں کے صحن بھی جلد مکمل ہوجائیں گے جومزید80ہزار افراد کی گنجائش فراہم کریں گے۔ بیرونی صحن کیساتھ صاف اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے فلٹرزکی تنصیب کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>