Published On: Thu, Jul 11th, 2013

روزے كے تقدس کی پامالی پرغيرمسلم تاركين وطن كو نکال دیا جائے گا، سعودی وزارت داخلہ

RAMZAN-MOONرياض: سعودی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران روزے كے تقدس کو پامال كرنے والے غير مسلم تاركين وطن كو ملک بدر كر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ كی جانب سے جاری ہونے والے بيان كے مطابق رمضان المبارک كا آغاز ہو رہا ہے، ماہ مقدس كے دوران كوئی غير مسلم تاركين وطن عوامی مقامات پر كھاتے، پيتے يا روزہ كے منافی غير اخلاقی حركات كرتے پايا گيا تو اس كے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، جس میں اس كی ملازمت كا معاہدہ ختم اور ملک بدری كے احكامات بھی ديئے جا سكتے ہيں ، بيان میں مزید کہا گیا ہے کہ يہ احكامات سعودی عرب ميں مقيم تمام غير مسلم تاركين وطن پر لاگو ہوں گے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>