Published On: Wed, Jul 10th, 2013

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد ہلاک

Share This

afghanistan-blast1-640x330کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 12 خواتین اور 4 بچوں سمیت      17  افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ صوبہ ہرات کے پولیس حکام کے مطابق مسافروں سے بھری گاڑی اوبے سے قریبی گاؤں جارہی تھی کہ اسی دوران طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب کئے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 12خواتین اور4بچوں سمیت 17افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خواتین اوربچوں کی تعداد بھی شامل ہے، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>