Published On: Sat, Jul 6th, 2013

ڈاکٹرز کا نیلسن مینڈیلا کو لائف سپورٹ مشين سے ہٹانے کا مشورہ

Share This

mendelaجوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن مینڈیلا کے علاج پر مامور ڈاکٹرز نے ان کے کوما سے باہر نہ آنے پر اہلخانہ کو مینڈیلا کو لائف سپورٹ مشین سے ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیلسن مینڈیلا کے اہلخانہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایک ہفتے قبل دستاویز پیش کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹرز نے نیلسن مینڈیلا کے اہلخانہ کو ان کا وینٹیلیٹر ہٹانے کی تجویز دی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مینڈیلا مستقل کوما میں ہیں اور سانس لینے کے لئے انہیں لائف سپورٹ مشین پر رکھا گیا ہے لیکن ان کی حالت بدستور خراب ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں ہمیں ان کی تکلیف میں مزید اضافہ کرنے کے بجائے وینٹیلیٹر ہٹانے پر غور کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹرز کے مشورے کے برعکس نیلسن مینڈیلا کے اہلخانہ اور قریبی عزیزواقارب کا کہنا ہے کہ ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے، مینڈیلا کے ساتھ سزا پانے والے ساتھی ڈینس گولڈبرگ نے بتایا کہ نیلسن مینڈیلا کی طبیعت کافی خراب ہے لیکن وہ ہوش میں ہیں اور اپنی آنکھیں اور منہ ہلا پارہے ہیں، انہوں نے یقین سے کہا کہ وہ مجھے آسانی سے پہچان بھی گئے تھے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے صدارتی ترجمان نے اس حوالے سے کوئی بیان دینے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ 95 سالہ نیلسن مینڈیلا طویل عرصے سے پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں 8 جون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>