Published On: Wed, Jul 3rd, 2013

تمام ممالک ہر وقت کسی نہ کسی کی جاسوسی کرتے ہیں، اوباما

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ تمام ممالک ہر وقت ایک دوسرے کی جاسوسی کرتے ہیں اور اس نظام کو روکا نہیں جاسکتا۔ منگل کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ یورپی دارالحکومتوں میں ہر شخص یہ جاننے میں دلچسپی رکھتا تھا کہ میں نے ناشتے میں کیا لیا؟ ناشتے کی میز پر میرا موضوع گفتگو کیا تھا؟ اور میں نے ان کے رہنمائوں سے گفتگوکا اختتام کسنکتے پر کیا؟۔ اوباما نے کہا کہ اسی کا نام انٹیلی جنس معلومات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہاب بھی اس بارے میں جاننے کے خواہاں ہیں کہ اسنوڈن نے جس پروگرام کی جاسوسی کی، اس کی نوعیت کیا تھی کیونکہ ابھی اس بارے میں ان کے پاس زیادہ تفصیلات نہیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>