Published On: Fri, Jun 28th, 2013

طالبان مذاکرات کے باوجود امریکی اور اتحادی افواج پرحملے جاری رکھیں گے، جیمزڈوبنز

jems-نئی دہلی: افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے کہا ہے کہ طالبان مذاکرات کے باوجود افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کو حملوں کا نشانہ بناتے رہیں گے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیمز ڈوبنرنے کہا کہ طالبان کے جنگجو امریکی اور نیٹو افواج پر حملے کرنا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ اس طریقے سے وہ امریکا پر اپنا دباؤ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے طالبان دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ امریکا افغانستان سے کامیابی سے نہیں بلکہ اپنی شکست تسلیم کر کے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دورے کے دوران بھارتی حکام کو افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، بھارت کو افغانستان میں سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے کچھ خدشات تھے جو ہمیں بھی ہیں اور کوئی بھی اس حوالے سے یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان میں حالات کیا موڑ اختیار کریں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں بہتری کی توقع رکھتا ہے، پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم نواز شریف نے بھی بھارت سے تعلقات میں بہتری کو اپنی اولین ترجیحات میں سے ایک ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری سے افغانستان کے حالات میں بھی بہتری آئے گی

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>