Published On: Mon, Jul 8th, 2013

کینیڈا: تیل بردار ٹرین کو حادثہ، پانچ ہلاک، چالیس ’لاپتہ‘

Share This
Tags

reuters_nocredit(بی  بی سی نیو ز)

کینیڈا کے علاقے کیوبک کے قصبے لاگ میگانٹک میں ایک روز قبل تیل بردار مال گاڑی بے قابو ہو کر پٹری سے اتر کر مختلف عمارتوں سے ٹکرائی جس سے عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ چالیس اب بھی لاپتہ ہیں۔
تیس عمارتیں مکمل پر تباہ ہو گئی ہیں اور دو ہزار آبادی والے اس قصبے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔
ولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک پانچ افراد کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن اب بھی چالیس کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔
کیوبک کے علاقے میں جھیل کنارے آباد قصبے لاک میگانٹک گزشتہ روز ایک ٹرین پٹری سے اتر کر قریبی عمارتوں سے ٹکرا گئی جس سے علاقے میں دھماکے ہوئے اور عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
پولیس درجنوں لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حادثے کے وقت قریبی شراب خانے لوگوں سے بھرے ہوئے تھے۔
لاک میگانٹک پولیس کے ترجمان مائیکل برنٹ نے کہا کہ چالیس کے قریب لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ لوگ چالیس سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں اور کم بھی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ لاپتہ لوگوں میں کچھ شاید چھٹیوں گزارنے کسی دوسرے مقام پر گئے ہوں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>