Published On: Sat, Oct 26th, 2013

امریکا35 عالمی رہنماؤں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ہے برطانوی اخبار

guardianلندن: ایک برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا35 عالمی رہنماؤں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ہے برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی ظاہر کی گئی ایک دستاویز میں بتایاگیا ہے کہ ان رہنماؤں کے فون نمبر امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو ایک اور سرکاری ادارے کے ایک عہدیدار نے دیئے تھے دستاویز سے انکشاف ہوا کہ امریکی حکام نے مطالبہ کیا تھا کہ غیرملکی سیاستدانوں کے فون نمبرز ان سے شیئر کئے جائیں وائٹ ہاؤس نے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کی خبر کی تردید نہیں کی لیکن کہا ہے کہ مستقبل میں ایسا نہیں کیا جائیگا جبکہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا جرمنی اور فرانس کی جاسوسی نہ کرنے کا معاہدہ کرے۔ اپنے فون کی مبینہ جاسوسی پر جرمن چانسلر امریکا سے ناراض ہیں ان کاکہنا تھا کہ واشنگٹن کو اپنے دوقریبی اتحادیوں کی مبینہ جاسوسی فی الفور بند کرنی چاہیے برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد مرکل نے کہاکہ وہ اپنے موبائل فون کی مبینہ جاسوسی کے حوالہ سے امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ٹھوس قدم کی امید کرتی ہیں فرانس کے صدر فرانسو اولانہ لے نے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاہدہ کے حوالے سے امریکا سے بات کرینگے اس حوالہ سے برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے پہلے ہی امریکا سے جاسوسی بند کرنے کامعاہدہ کیا ہوا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>