Published On: Mon, Sep 30th, 2013

برطانیہ کی حکمران جماعت کے وائس چیرمین خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

uk news 07 برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیرمین ایلن لوئس کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررسان ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جماعت کے 75 سالہ وائس چیرمین ایلن لوئس کو مانچسٹرشہر کی ایک خاتون کی جانب سے 1960 میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے دعوے کے بعد لندن سے گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے رواں برس کے اوائل میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی تھی کہ ایلن لوئس نے انہیں 1960 میں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ ایلن لوئس کا شمار برطانیہ کی امیرترین شخصیات میں ہوتا ہے اور انہیں 2010 میں وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پارٹی کا وائس چیرمین مقرر کیا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>