Published On: Mon, Sep 16th, 2013

برطانیہ میں پاکستانی خاتون و بچوں کی ہلاکت،5افراد زیرحراست

uk news 01لندن : برطانوی پولیس نے لیسٹر کے علاقے میں پاکستانی خاتون اور تین بچوں کی ہلاکت کےالزام میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پاکستانی خاندان گھر میں آگ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔
لیسٹر شائر پولیس نے ووڈ ہل کے علاقے میں پاکستانی خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت پر پھرتی دکھاتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس مشتبہ افراد سے تفتیش کررہی ہے۔ مکینوں سے کیس سے متعلق تفصیل فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکان میں آگ لگنا کسی انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔ سماء/ایجنسیز

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>