Published On: Mon, Sep 9th, 2013

امریکی و برطانوی خفیہ ایجنسیوں کا شہریوں کے آن لائن ریکارڈ تک رسائی کا انکشاف

us-uk-flagامریکا اور برطانیہ کے انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طورپر انٹرنیٹ پر استعمال ہونے والی انکرپشن کاتوڑ کرلیا ہے جس کے بعدوہ لوگوں کے آن لائن بینکنگ، طبی ریکارڈاور ای میل دیکھ سکتے ہیں۔

 

امریکی رازافشا کرنیوالے ایڈورڈاسنوڈن کی دستاویزات سے معلوم ہواہے کہ امریکی خفیہ ادارہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور برطانیہ کاخفیہ ادارہ جی سی ایچ کیوآن لائن سیکیورٹی پروٹوکول کو ہیک کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ ویب سائٹس انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہیںجن میںگوگل، فیس بک اوریاہو وغیرہ شامل ہیں۔ این ایس اے کے بارے میںکہا جاتاہے کہ وہ ہرسال اس خفیہ پروگرام پر 25کروڑ ڈالرخرچ کرتی ہے۔ برطانوی اخبار گارجین نے امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے اشتراک سے بتایاہے کہ اس پروجیکٹ کانام ’’ بْل رن‘‘ ہے۔ انٹرنیٹ پرموجود حساس معلومات، مثلاًبینک کاریکارڈ اور ای میل وغیرہ کوخفیہ رکھنے کے لیے انھیںخفیہ اشاراتی زبان میں منتقل کردیا جاتاہے تاکہ کوئی غیرمتعلق شخص انھیں نہ سمجھ سکے۔ اس عمل کوانکرپشن کہتے ہیں۔ برطانیہ میں اس پروگرام کاقائم مقام ایج ہل نامی پروگرام ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>