Published On: Thu, Sep 5th, 2013

برطانیہ: دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی میں اضافہ

A0AED2D9-5F8C-45FC-87A7برطانوں حکام نے انٹیلی جنس کی ان اطلاعات کے بعد کہ دہشت گرد ملک میں ٹرانسپورٹ کے اہم مراکز کو اپنا نشانہ بناسکتے ہیں،سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیے ہیں۔

برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس نے چھٹیاں منسوخ کرکے مزید اہل کاروں کو ڈیوٹی پر طلب کرلیاہے۔ عہدے داروں کا کہناہے کہ خطرے کی سطح تبدیل نہیں ہوئی ۔

سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ گذشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں کے ان دو منصوبوں کے بعد کیا گیا ہے، جن کا ہدف برطانیہ تھا۔

سویڈن کے ایک باشندہ نے، جو دس سال برطانیہ میں رہ چکا تھا،اسکاٹ ہوم میں دسمبر کے وسط میں خود کو دھماکے سے اڑادیا تھا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دسمبر کے آخر میں برطانوی پولیس نے ملک بھر سے 12 افراد کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں گرفتار کیاتھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>