Published On: Tue, Aug 20th, 2013

مصر میں مساجد، گرجا گھروں پر حملے قبول نہیں، ولیم ہیگ

Willaim-Hague-ukبرطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے مصرمیں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کی جانب سے ہرقسم کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور گرجا گھروں پرحملے ناقابل قبول ہیں۔ لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ولیم ہیگ نے مصرکے عبوری وزیرخارجہ نبیل فہمی سے ٹیلی فون پرگفتگوکی اورمصرمیں افسوسناک تشدد اور ہلاکتوں پرتبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں کاتحفظ کیاجانا چاہیے۔ ولیم ہیگ نے مصری حکومت کے 14جولائی کوسیاسی روڈ میپ سے متعلق بیانیہ وعدے کا ذکرکیا جوتمام فریقین کے درمیان مذاکرات پر مبنی ہے جبکہ صورتحال کے پرامن حل کی حمایت کیلیے یورپی یونین کے مجموعی عزم پرزوردیا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>