Published On: Mon, Jul 22nd, 2013

برطانیہ: مسلمان شخص کے قتل کا ملزم گرفتار

Share This
Tags

130721020602_mohammed_saleem_304x171_pa_nocredit(بی بی سی نیو ز)

برطانیہ میں ایک یوکرینی مرد پر ایک

75 سالہ شخص کے قتل کا الزام بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس شخص کو اس کے ایک ساتھی سمیت تین مسجدوں کے قریب بم حملوں کے الزام میں پہلے ہی سے حراست میں لیا ہوا تھا۔
برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ محمد سلیم نامی اس معمر شخص کو 29 اپریل کو قتل کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا ہے کہ 25 سالہ یوکرینی مرد دہشت گردی کے الزام میں زیرِحراست تھا۔ محمد سلیم کو برمنگھم میں اس وقت چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جب وہ اپنی مقامی مسجد میں نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ 13 جولائی کو ہوئی تھی۔ تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ ان کی نعش پر دو پوسٹ مارٹم کیے گئے۔
پولیس نے 22 جون اور 12 جولائی کے دوران برطانیہ کے تین شہروں میں مسجددوں کے قریب بم دھماکے کرنے کے الزام میں دو یوکرینی باشندوں کو زیرِ حراست لیا ہوا تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ محمد سلیم کے خاندان کو تفتیش کی اس نئی پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تفتیش کے سربراہ نائب چیف کانسٹیبل مارکس بیل نے کہا: محمد سلیم کے قتل کو اب انسدادِ دہشت گردی کی تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔‘
تفتیش کاروں نے محمد سلیم کے قتل کو ایک ضعیف شخص پر حملے کا ’نفرت انگیز‘ واقعہ قرار دیا تھا۔
ملزمان کو دہشت گردی پر اکسانے یا اس کی تیاری کرنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا۔
بیل نے کہا: ’ان تین بم دھماکوں کے حالات پر ہماری تفتیش جاری ہے اور اگر کسی نے اس سلسلے میں کوئی مشکوک چیز دیکھی ہو تو ہم اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہم سے رابطہ کرے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’ہمیں تمام برادریوں اور مذاہب کی جانب سے بہت مدد ملی ہے اور مختلف مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اکٹھے ہو کر یک جہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔‘
ان دھماکوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>