Published On: Wed, Nov 6th, 2013

ملک میں دالوں کی پیداوار میں اضافہ

trade news 09ملک میں دالوں کی پیداوار میں ہونے والے زبردست اضافہ کے نتیجہ میں درآمدات پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ میں 47.6 ملین ڈالر کی بچت ہوئی۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال14- 2013 کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر 2013ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران 75.129 ملین ڈالر مالیت کی دالیں درآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی ملکی درآمدات کا حجم 122.783 ملین ڈالر تھا۔

رواں سال ملک میں دالوں کی پیداوار دس لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھ گئی۔ جس کی وجہ سے ان کی درآمدات میں کمی ہوئی جبکہ مقامی طور پر پیدا کی جانے والی دالوں کی ملکی مارکیٹوں میں ترسیل کی وجہ سے درآمدات اور نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 16 ہزار 685 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں ۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک لاکھ 73 ہزار 199 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران دالوں کی درآمدات میں 33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور رواں سال 56 ہزار 514 میٹرک ٹن کم دالیں درآمد کی گئیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>