Published On: Sat, Oct 12th, 2013

پاکستان کے تجارتی خسارے میں پانچ فیصد کمی

Trade 08روپے کی قدر گرنے سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ۔۔برآمدات بڑھنے سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں پانچ فیصد سے زائد کی کمی آگئی۔۔تجارتی خسارے کی مالیت چار ارب چھیالیس کروڑ ڈالر رہی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران برآمدات میں نو فیصد اضافے نے تجارتی خسارے کو چار ارب چھیالیس کروڑ ڈالر تک محدود رکھا۔۔ملکی برآمدات 6ارب71کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ اس دوران ملکی درآمدات میں تین فیصد اضافہ ہوا۔۔اور اس کا مالی حجم 11ارب 17کروڑ ڈالر رہا۔

پی بی ایس کے مطابق اگست 2013کے مقابلےمیں ستمبر2013میں ملکی برآمدات اکتیس فیصد زائد رہیں۔ اگست میں پاکستانی برآمدکندگان نے1ارب99کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی تھیں جبکہ ستمبر میں یہ بڑھکر دو ارب باسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئیں۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>