Published On: Thu, Oct 3rd, 2013

آٹو سیکٹراورٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے درآمدی ٹیرف میں کمی کا فیصلہ

trade news 03ئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے،تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط کے تحت ملک میں تجارتی مسابقت کے فروغ کیلئے امتیازی ایس آر اوزختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی اقتصادی ٹیم نو اکتوبر سے واشنگٹن میں شروع ہونے والے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گی۔

دستاویز کے مطابق تین سالہ پروگرام کے تحت درآمدکنندگان کے لیے درآمدی ٹیرف انتالیس فیصد سے کم کرکے صفرتا پچیس فیصد تک لایا جائیگا اورمتعلقہ تمام ایس آراوزختم کیے جائیں گے جو درآمد کنندگان کے ساتھ امتیازی سلوک کا باعث بنتے ہیں اوران کی جگہ نئے ایس آر اوز بنائے جائیں گے۔

اس وقت آٹو سیکٹر،موٹروہیکلزاور ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے درآمدی ٹیرف زیادہ ہے ان شعبوں کے لیے بھی ٹیرف کی شرح کم کی جائے گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>