Published On: Fri, Sep 27th, 2013

زیرگردش قرضوں کا حجم ایک سو ارب روپے سے زائد ہوگیا

trade news 02نواز حکومت نےآتے ہی زیرگردش قرضوں کا خاتمہ کیا مگر ان کا یہ پہلا کارنامہ بھی بے کار ہوتا نظر آرہا ہے ۔رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں زیرگردش قرضوں کا حجم ایک سو ارب روپے سے زائد ہوگیا ہے ،قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں توانائی شعبے کا اہم ترین مسئلہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔

پانچ سو تین روپے کی خطیر رقم کی ادائیگی کے باوجود ایک بار پھر زیر گردش قرضے ایک سو ارب روپے سے زائد ہوگئے ہیں ۔ وزیر مملکت بلخ والرحمان کے مطابق وزارت خزانہ نے زرگردش قرضوں کے خاتمے کیلئے کوئی رقم فراہم نہیں کی ہے۔

نیپرا کے مطابق رواں مالی سال میں بجلی کے لائن لاسز بیس فیصد سے زائد ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب بجلی کے بلوں کے وصولی میں بھی بہتری نہیں آئی۔ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کو سو ارب روپے وصولیاں کرنی ہیں

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>