Published On: Thu, Sep 26th, 2013

پاکستان کو معاشی ترقی میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے،عالمی بینک

trade 07عالمی بینک کے مطابق بے روزگاری میں کمی کے لئے پاکستان کو معاشی ترقی میں اضافہ کی اشد ضرورت ہے۔ سال دوہزار اٹھارہ تک پاکستان کو پندرہ لاکھ نئی ملازمتوں کی ضرورت ہوگی عالمی بینک کی پاکستان پر حالیہ رپورٹ کے مطابق سال دوہزاراٹھارہ تک بے روزگاری کو موجودہ سطح پربرقراررکھنے کے لئے پندرہ لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے ہونگے جس کے لئے پاکستان کی معاشی شرح نمو کم ازکم سات فیصد ہونی چاہئیے-

رپورٹ میں پاکستانی معیشت کو لاحق قلیل اورطویل مدتی مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔ ان مسائل سبسیڈیز ، بد انتطامی اور توانائی بحران کو شامل کیا گیا ہے ۔ عالمی بینک نے زور دیا ہے کہ معاشی ترقی کی شرح کو مستقل کرنے کے لئے حکومت پاکستان کو ٹیکس نظام میں کڑی اصلاحات کرنی ہوں گی ۔

ان اصلاحات میں ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ ،سیلزٹیکس اور ایکسائز ٹیکسز میں اضافے جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ جب کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی بھی اشد ضرورت ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>