Published On: Fri, Jun 28th, 2013

سی این جی پر سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافہ مسترد

cng282_lاسلام آباد: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی این جی کیلیے سیلز ٹیکس کی شرح میں کیے جانے والے 9 فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سُپریم کونسل کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے سی این جی شعبے میں جنرل سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافے کے بارے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر منصفانہ اوریکطرفہ فیصلے سے قبل شراکت داروں سے مشاورت کی زحمت گوارا نہیں کی گئی جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی کا شعبہ پہلے ہی ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنا ہے جبکہ اسے مسلسل قدرتی گیس کی سپلائی سے محروم رکھا جا رہا ہے جو نا انصافی ہے جس سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔غیاث پراچہ نے کہا کہ دیگر شعبے 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ سی این جی کو 26 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا جا رہا ہے جو ہمیں منظور نہیں کیونکہ اس سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوگا، جس سے 35 لاکھ گاڑی مالکان اور روزانہ سستی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے 8 کروڑعوام براہ راست متاثر ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ سی این جی پر ٹیکس وصولی کا طریقہ کار نا مناسب ہے جس میں سی این جی مالکان کو سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا نہیں کیا جاتا۔ انھوں نے کہا کہ بعض افراد سی این جی سیکٹر کے درپے ہیں تاکہ دیگر شعبوں کو عوام کی قیمت پر ترقی دی جا سکے۔

About the Author

Displaying 1 Comments
Have Your Say
  1. maillot de foot 2013…

    I am happy that I have your amazing way of creating the submit.Quite content material.Now insightful and useful it is for me to comprehend and effortless to implement, to locate the idea….

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>