Published On: Wed, Sep 25th, 2013

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا زلزلہ، سرمایہ کاروں کو 120 ارب کا مالی نقصان

business newsمنگل کا دن سرمایہ کاروں کیلئے ایک بُرا دن ثابت ہوا۔۔ابتدائی تیزی اور تمام دن اُتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے آخری ایک گھنٹے میں کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کے زلزلے کی زد میں آگئی۔ اس موقع پر مارکیٹ میں بیچ دو کے علاوہ کوئی دوسری آواز سنائی نہ دی اور سرمایہ کار شدید گھبراہٹ کا شکار نظر آئے۔

مارکیٹ ایک دن میں چھے نفسیاتی حدیں کھوبیٹھی، ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے پانچ سو پوائنٹس گرکر 23088 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بینکنگ اورآئل اینڈ گیس سیکٹرکےاسٹاکس میں غیرملکی فنڈز سمیت مالیاتی اداروں کی جانب سے فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو شدید مندی سے دوچار کیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہراورطالبان سے مذاکرات کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی متنازعہ ہوجانے کا بھی مارکیٹ پر منفی اثر پڑا ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>