Published On: Mon, Sep 23rd, 2013

خدمات کے ضمن میں تجارتی خسارہ میں 42.16 فیصد کمی

trade 06رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے ماہ کے دوران خدمات کے ضمن میں تجارتی خسارہ میں 42.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان ادارہ ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013ء کے دوران 38 کروڑ 49 لاکھ 20 ہزار ڈالر مالیت کی خدمات جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران 34 کروڑ 29 لاکھ ڈالر مالیت کی خدمات مختلف ممالک کو فراہم کی گئی تھیں ،

اعدادوشمار کے مطابق خدمات کی برآمدات میں اضافے سے اس شعبہ کا تجارتی خسارہ کم ہوگیا ،غیر ممالک سے خدمات کی درآمدات میں 11.95 فیصد کی کمی آگئی ،رواں سال جولائی کے دوران خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 15 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران خسارہ 27 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھا

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>