Published On: Tue, Sep 17th, 2013

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 13 ارب ڈالر سے تجاوز، خوراک کی فاضل تجارت

trade 04پٹرولیم 14.9ارب،زرعی مداخل وکیمیکلز6.37ارب، مشینری 5.7 ارب، ٹیکسٹائل2.6ارب،ٹرانسپورٹ2.1 ارب اور دھاتیں 3.3 ارب ڈالر کی منگوائی گئیں۔ فوٹو : اے پی پی/فائل
کراچی: پاکستان نے مالی سال 2012-13 میں چاول کی ایکسپورٹ 7 فیصد گرنے کے باوجود خوراک کے شعبے میں فاضل تجارت کی۔
جون 2012 سے جولائی2013تک 16.14فیصد کمی سے 4ارب18کروڑ75لاکھ 63 ہزار ڈالر کی غذائی اشیا منگوائی گئیں جبکہ 11.35فیصد کے اضافے سے 4ارب 73کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی اشیا برآمد کی گئیں، اس طرح فوڈ گروپ میں فاضل تجارت کا حجم54کروڑ44لاکھ43ہزار ڈالر فاضل رہا، اس دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ سے بھی 13ارب6کروڑ42لاکھ32ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2011-12 میں 12ارب 33کروڑ60لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ سے 5.90فیصد زیادہ ہے، ٹیکسٹائل گروپ میں سے کاٹن یارن 2 ارب 24 کروڑ، کاٹن کلاتھ 2 ارب 69 کروڑ، نٹ ویئر2ارب3کروڑ، بیڈویئر 1 ارب 78 کروڑ، ریڈی گارمنٹس 1 ارب 81 کروڑ اور بیڈویئر ایکسپورٹ 77کروڑ58لاکھ ڈالر رہی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>