Published On: Mon, Sep 16th, 2013

دو وقت کی روٹی بھی مشکل ،لاہورمیں آٹا9 روپے فی کلو مہنگا

trade 03پیٹرول بجلی، سی این جی کے بعد اب دو وقت کی روٹی بھی عوام کیلئے مشکل ہوگئی ہے ۔لاہور میں آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی ہے,عوام کی امیدوں کے برخلاف لاہور میں آٹے کی قیمت میں ہوشربااضافہ ہوگیا ہے۔

لاہورمیں چکی کےآٹے کی قیمت گزشتہ چند روزمیں نو روپے فی کلو اضافے سے چھیالیس فی روپے کلو ہوگئی ہے، دکان دار اس کی وجہ بجلی، پیٹرول اورگندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ بتاتے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دورکیا جارہا ہے۔لاہور میں روٹی چھ روپے کی جبکہ نان آٹھ روپے کا ہوگیا ہے۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں آٹے کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں پالیسی سازوں کی ناکامی کا منہ بہلتا ثبوت ہے

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>