Published On: Sat, Sep 14th, 2013

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اب 4دن بند رہیں گے

CNG Newsسندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز چار دن بند رہیں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین جنید ماکڈا کے مطابق ایس ایس جی سی نے کہا ہے کہ سندھ کی تین گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے لیے بند کی جارہی ہیں۔ لائن پریشر میں کمی کی وجہ سے آئندہ ہفتے منگل، بدھ اور جمعہ، ہفتہ سی این جی اسٹیشن بند رکھے جائیں گے۔

سی این جی اسٹیشن منگل کو صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹے اور جمعے کو صبح آٹھ بجے سے اڑتالیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ گیس میں کمی کی وجہ سے ایس ایس جی سی نے رواں ہفتے شیڈول تبدیل کیا ہے۔ چیئرمین ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری ، سی این جی ایسوسی ایشن کا چیئرمین غیاث پراچہ نے گیس بند کی مذمت کی ہے۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>