Published On: Mon, Sep 2nd, 2013

بزنس کمیونٹی کی ہر شہری کواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی تجویز

karachi-chamberکراچی: کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آرٹس کونسل آف پاکستان نے پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حقیقی اور مثبت تصویر کشی اور پاکستان کو پرامن اورابھرتی ہوئی معیشت کے طور پرپوری دنیا میں اجاگر کرنے کا عزم کیا ہے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے وفد نے صدر احمد شاہ کی قیادت میں آفس بیررز اور ارکین منیجنگ کمیٹی کے ہمراہ کراچی چیمبر کا دورہ کیا اورچیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی اور قائم مقام صدر کراچی چیمبر شمیم اے فرپو کے ساتھ ملاقات کی۔ چیئرمین سراج قاسم تیلی کی زیر صدرات اجلاس میں کراچی چیمبر اور آرٹس کونسل کے صدور نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور بزنس مین گروپ کی قیادت بالخصوص چیئرمین سراج قاسم تیلی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے کراچی بالخصوص بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلیے جو انھوں نے خدمات انجام دی ہیں، قابل تحسین و ستائش ہیں۔ انھوں نے کہاکہ آرٹس کونسل کے انتخابات میں ان کے گروپ کی حمایت کیلیے بھی سراج قاسم تیلی کے مشکور ہیں اور آئندہ بھی تعاون و حمایت کے طلب گار رہیں گے۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے اس موقع پر کہا کہ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کو کراچی چیمبر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ انھوں نے کہا کہ بدامنی اس وقت کراچی کا سب سے سنگین مسئلہ ہے جس کے لیے وہ حکومت سے گزشتہ کئی سال سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کراچی کے تمام سیاسی و غیر سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کر کے کراچی کے امن کو بحال کی جائے، کراچی میں مینڈیٹ رکھنے والی سیاسی جماعتیں چاہیں تو کراچی پر امن ہو جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ کئی فورمز پر انھوں نے ہر شہری کواپنی حفاظت کیلیے لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے حکومتی اجازت کی بھی تجویز دی جو جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی کا باعث ہو گی۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>