Published On: Fri, Aug 30th, 2013

سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیاہے نہ محنت کشوں کو ملز سے نکالا جا ئے گا ، غلام مرتضی جتوئی

Share This

NNP-GHULAM-MURTAZAوزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت ہر گز کراچی سٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ کیاہے نہ محنت کشوں کو ملز سے نکالا جا ئے گا تاہم ادارے کی نجکاری 2005 سے فہرست میں شامل ہے ۔ ملز کے لئے بیل آؤت پیکج کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سینٹ میں پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر رضا ربانی کے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کیلئے امدادی پیکج پرکام کررہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سفارشات منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جارہی ہے ۔ پی پی کے فاضل راہنما نے کہا کہ ملز کی نجکاری کی مزاحمت کی جائے گی ہماری حکومت نے بھی بیل آؤٹ پیل آؤٹ پیکج نہیں دیا تھا ۔ کمرشل قرضے دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے قرضوں کے ساتھ سود کا بوجھ بڑھ گیا نجکاری کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے ۔

About the Author

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>